ہوناور 23 / مئی (ایس او نیوز) ہوناور کے قلب شہر میں واقع شراوتی سرکل کے قریب گیس سے بھرا ہوا ٹینکر پلٹ گیا اور اس کے نتیجہ میں ٹینکر کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ نیشنل ہائی وے 66 پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب منگلورو سے گیس بھرا ٹینکر ہبلی کی طرف جا رہا تھا ۔ ٹینکر سڑک پر پلٹنے کے بعد تھوڑی مقدار میں گیس کا اخراج ہونے لگا اور اس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ ہائی وے پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل واقع ہوا ہے ۔ پولیس اور فائر بریگیڈ والے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں ۔